ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی آئی اے کی سابق امریکی خاتون ایجنٹ کے لیے جزوی معافی

سی آئی اے کی سابق امریکی خاتون ایجنٹ کے لیے جزوی معافی

Thu, 02 Mar 2017 11:15:07    S.O. News Service

روم یکم مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اطالوی صدر نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی ایک سابق خاتون ایجنٹ کے لیے جزوی معافی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس خاتون کو پرتگال سے اس کی ممکنہ ملک بدری سے ایک رات پہلے معاف کر دیا گیا۔ اسے ایک مسلم مذہبی رہنما کے اغواء میں اس کے کردار کی وجہ سے سزائے قید سنائی جا چکی تھی۔ روم میں صدارتی محل کے ایک اعلان کے مطابق اٹلی کے صدرسرجیومتارَیلا نے سابرینا ڈی سوزا کو سنائی گئی چار سالہ سزائے قید میں سے ایک سال کم کر دیا ہے۔ اس امریکی خفیہ ایجنٹ نے 2003ء میں اٹلی کے شہر میلان سے اسامہ مصطفیٰ حسن ناس نامی مذہبی رہنما کے اغواء کی کارروائی میں مرکزی کرداراداکیا تھا۔ سابرینا ڈی سوزا کے پاس امریکا اور پرتگال دونوں ملکوں کی شہریت ہے۔


Share: